وزیراعظم کی کال کا جواب، اپوزیشن نے تیاری کرلی ،کہاں کہاں دھرنا  ہوگا  ؟

Mar 14, 2022 | 21:54:PM
اپوزیشن، جماعتوں،  دھرنا
کیپشن: اپوزیشن جماعتوں  کا دھرنا (فوٹو بشکریہ بی بی سی)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کے حق میں پنجاب کے مختلف شہروں میں ورکروں کے دھرنے دینےکی تیاریاں مکمل کر لیں ۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی وزیراعظم کی جانب سے ملک بھر سے کارکنوں کو اسلام آباد جمع کرنے کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی ہے ، حزب اختلاف کی جماعتوں سے وابستہ کارکن راولپنڈی میں بھارہ کہو ،روات، ٹی چوک پشاور موڑ اور فیض آباد  اور جی ٹی روڈ پر نوشہرہ ،اٹک، ٹیکسلا، گوجرخان، جہلم پل، لالہ موسی ،وزیر آباد موڑ ،گوجرانوالہ ،کامونکی اور  شاہدرہ میں دھرنے دیں گے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں اپوزیشن کی جانب سے ریلیاں نکالی جائیں گی۔ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے تمام ارکان اسمبلی اور مقامی تنظیموں کو تیاریاں مکمل رکھنے کی ھدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اہم انکشاف : کورونا سے ذہنی امراض کی شرح میں25فیصد اضافہ