تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

Mar 14, 2022 | 15:54:PM
طلباء کو اس سال یکم جون سے 31 جولائی تک دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیاں ملیں گی۔
کیپشن: گرما کی تعطیلات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)محکمہ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات اور نئے تعلیمی سیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا۔اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے نوٹی فکیشن کردیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹی فکیشن میں سکولوں کو مئی میں امتحان اور یکم اگست سے تعلیمی سیشن شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ طلباء کو اس سال یکم جون سے 31 جولائی تک دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیاں ملیں گی اور کلاس 1-8 کے امتحانات مئی کے مہینے میں شروع ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی، عدالت نے فیصلہ سُنا دیا