قومی کرکٹر رومان رئیس کا اپنی بیٹی کی صحت سے متعلق اہم ٹوئٹ

Mar 14, 2022 | 01:12:AM
قومی کرکٹر رومان رئیس، زخمی، بیٹی، طبیعت، بتا دیا،
کیپشن: رومان رئیس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹر رومان رئیس نے چھت سے گر کر زخمی ہونے والی اپنی دو سالہ بیٹی روہا کی طبیعت سے متعلق بتا دیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں رومان رئیس نے کہا کہ الحمداللہ میری بیٹی روہا اب بہتری کی طرف آرہی ہے، آپ سب کی دعاؤں سے انشاالل جلد مکمل صحت یاب ہوجائے گی۔
رومان رئیس نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کے لیے بہت سارے لوگوں کو دعائیں کرتے دیکھا، میسجز اور کمنٹس بھی دیکھے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں آپ لوگوں کا شکر یہ کس طرح ادا کروں میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی اور فیملی کی طرف سے آپ تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں، جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونی چاہئے، خالد مقبول صدیقی