حکومتیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں، جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونی چاہئے، خالد مقبول صدیقی

Mar 14, 2022 | 00:58:AM
خالد مقبول صدیقی، ہم حکومت کا حصہ، اپوزیشن، رابطہ،
کیپشن: خالد مقبول صدیقی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر گورنر سندھ عمران اسماعیل آمد کنونیر ڈا کٹر خالد مقبول صدیقی واراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات۔میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا وفد بہادرآباد آیا ہے ہم ان کے وفد کے آنے کا شکریہ ادا کرتے ہیں،ہم حکومت کا حصہ میں جب ہی آج حکومت موجود ہے، جو نئی صورتحال پیدا ہوئی اس پر اپوزیشن نے رابطہ کیا ہے ملکی صورتحال کے مطابق ہم نے فیصلہ لینا ہے ہم کارکنان کے اجلاس کے بعد میں حتمی فیصلہ کرینگے۔ 
صحا فیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونی چاہئے حکومتیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں ایک دوسرے کو تسلیم کئے بغیر تو خاندان بھی ایک نہیں رہتے ق لیگ کو اپنا اور ہمیں اپنا فیصلہ کرنا ہے باقی جماعتوں کے حالات ہم سے کافی مختلف ہیں ہماری سیاسی آزادی اپوزیشن سے بھی زیادہ مختلف ہے۔اس مو قع پر گورنر کے ہمراہ حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، بلال غفار اور مولوی محمود وفد میں شامل جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے عامر خان، وسیم اختر، امین الحق، شکیل احمد، زاہد منصوری و دیگر بھی ملاقات میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لوگ سمجھتے ہیں میں عیسائی ہوں لیکن۔سارہ لورین کا اہم انکشاف