کورونا وائرس،حکومتی ارکان اسمبلی نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں،بغیر ماسک تقریب میں شرکت

Mar 14, 2021 | 21:05:PM
کورونا وائرس،حکومتی ارکان اسمبلی نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں،بغیر ماسک تقریب میں شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومتی ایم این اے اور ایم پی اے نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں، شہریوں نے حکومت کی جانب سے دہری پالیسی کو مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کوروناوائرس کی تیسری لہر کے باعث ایک طرف کاروبار شام 6 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے دوسری جانب حکومتی ایم این اے اورایم پی اے نے عوامی اجتماعات میں شرکت کی،
ایم این اے شوکت علی بھٹی اورایم پی اے مامون جعفر حافظ آباد میں اپنے حلقے میں سوئی گیس کا افتتاح کرنے پہنچے،تقریب میں سینکڑوں افراد میں سے کسی نے ماسک سماجی فاصلے کی پابندی پر عمل نہ کیا ،ایم این اے اورایم پی اے بھی ماسک کے بغیر تقریب میں شریک ہوئے۔
حکومت کی جانب سے شہریوں نے دہری پالیسی کو مسترد کر دیا۔شہریوں کاکہناہے کہ کیا حکومتی ارکان کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد ضروری نہیں ۔