پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری

Mar 14, 2021 | 20:11:PM
پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی سی بی حکام نے پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچزکیلئے ممکنہ شیڈول فرنچائز کو بھجوادیا۔20 جون کو لیگ کا فائنل کروانے کی تجویز جبکہ لیگ کے بقیہ میچز 2 یا چار جون سے شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچزکیلئے ممکنہ شیڈول فرنچائز کو بھجوادیا ہے۔شیڈول میں 20 جون کو لیگ کا فائنل کروانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ لیگ کے بقیہ میچز 2 یا چار جون سے شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جون میں گرمی کے باعث نائٹ میچز رات 8 بجے شروع کروائے جائیں گے، ڈبل ہیڈر میچز کے روز پہلا میچ چار بجے اور دوسرا میچ رات آٹھ بجے شروع ہوگاجبکہ غیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان پہنچنے پر ہر صورت سات روز کا قرنطینہ کرنا ہو گا۔
بائیو ببل پروٹوکولز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔ بائیو ببل پر عمل درآمد کیلئے سیکیورٹی اداروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔بائیو ببل کی خلاف ورزی کرنے والے فرد کو فوری طورپر لیگ سے الگ کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق لیگ کے شیڈول اور دیگرامور کی حتمی منظوری پی سی بی اور فرنچائز کے اجلاس میں دی جائے گی۔