چینی کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے۔۔100 روپے کلو سے زائد ہوگئی 

Mar 14, 2021 | 19:45:PM
چینی کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے۔۔100 روپے کلو سے زائد ہوگئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)چینی کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے اور 10 بڑے شہروں میں قیمت 100 روپے فی کلو یا اس سے زائد ہوگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں چینی سب سے مہنگی ہوگئی ہے اور اس کی قیمت 110 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے ، ملک کے 6 شہروں میں فی کلو چینی 100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی 105 روپے، کوئٹہ، بہاولپور، سیالکوٹ، ملتان اور پشاور میں 100 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے ، حیدرآباد میں 98 سے 100 روپے اور فیصل آباد میں 98 روپے کلو مل رہی ہے۔اس کے علاوہ خضدار97، سرگودھا 96، سکھر 98، لاڑکانہ95 اور بنوں میں چینی 95 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 98 روپے50 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔