فیصل واوڈا کی خالی سیٹ پر کون ضمنی الیکشن میں حصہ لے گا؟

Mar 14, 2021 | 17:22:PM
 فیصل واوڈا کی خالی سیٹ پر کون ضمنی الیکشن میں حصہ لے گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 پر ضمنی انتخاب کا معاملہ، پی ٹی آئی نے امیدواروں کو انٹرویو کے لیے انصاف ہاوس طلب کر لیا ۔
تفصیلات کے مطا بق این اے 249 کیلئے پارلیمانی بورڈ امیدواروں کا انٹرویو کرے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی بورڈ میں وفاقی وزیر علی زیدی، اراکین سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، سعید آفریدی ویڈیو لنک سے ارشد داد اور خرم شیر زمان شامل ہیں۔
این اے 249 کے لیے اٹھارہ امیدواروں نے درخواست جمع کروائی ہیں، مضبوط امیدواروں میں حنید لاکھانی، سبحان ساحل، امجد آفریدی، اشرف جبار قریشی اور رشید گوڈیل شامل ،پارلیمانی بورڈ 3 امیدواروں کے نام فائنل کرکے مرکزی قیادت کو بھیجے گا جس کے بعد این اے 249 کے امیدوار کا حتمی اعلان اسلام آباد سے کیا جائے گا۔یا د رہے کہ یہ سیٹ فیصل واوڈا کے سینیٹر بننے کی وجہ سے خا لی ہو ئی تھی۔