حکومت کے پہلے2سال سڑکوں پر دھرنے اور فساد کی نظر ہو گئے;طاہرہ اورنگزیب

علی امین گنڈاپور مارگلہ کی پہاڑیوں سے بھاگے، انہیں اولمپکس میں بھیجنا چاہئیے تھا؛ رکن قومی اسمبلی

Jun 14, 2026 | 17:33:PM
حکومت کے پہلے2سال سڑکوں پر دھرنے اور فساد کی نظر ہو گئے;طاہرہ اورنگزیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )  رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ اس حکومت کے پہلے دو سال سڑکوں پر دھرنے اور فساد کی نظر ہو گئے،سخت حالات کے باوجود تسلسل کے ساتھ پارلیمنٹ کام کر رہی ہے۔ 

 وفاقی بجٹ پر اظہارِ خیال کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ ملک میں مالی استحکام ہو گا تو دفاعی استحکام ہو گا،اس حکومت کے پہلے دو سال سڑکوں پر دھرنے اور فساد کی نظر ہو گئے،بلیو ایریا میں آگ لگی ہو تو ملک میں استحکام نہیں ہو سکتا،علی امین گنڈاپور مارگلہ کی پہاڑیوں سے بھاگے، انہیں اولمپکس میں بھیجنا چاہئیے تھا،سیاسی عدم استحکام اس ملک کے دشمنوں کی حوصلہ افزائی کر سکتا ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان نے اپنے سے دس گنا بڑے دشمن کو شکست دی،دفاعی بجٹ میں اس بھی زیادہ اضافہ ہونا چاہیے۔ 

یہ بھی پڑٖھیں :  بجٹ میں این ایف سی کو نہیں چھیڑا گیا یہ پیپلز پارٹی کی کامیابی ہے؛مہیش کمار ملانی