بجٹ میں این ایف سی کو نہیں چھیڑا گیا یہ پیپلز پارٹی کی کامیابی ہے؛مہیش کمار ملانی

Jun 14, 2026 | 17:24:PM
بجٹ میں این ایف سی کو نہیں چھیڑا گیا یہ پیپلز پارٹی کی کامیابی ہے؛مہیش کمار ملانی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے ممبر قومی اسمبلی مہیش کمار ملانی نے کہا ہے کہ بجٹ میں این ایف سی کو نہیں چھیڑا گیا یہ پیپلز پارٹی کی کامیابی ہے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال  کرتے ہوئے پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو جب تک پیپلز پارٹی ساتھ دے گے تب تک یہ حکومت نہیں گرے گی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں مزید اضافہ کرنا چاہتے تھا،اس وقت ملک میں روزگار کے حوالے سے مایوسی ہے،گلگت بلتستان الیکشن میں جیت پر پیپلز پارٹی کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے نکلنا ہے تو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف جانا ہوگا،ارسا پانی کی فراہمی میں سندھ کے ساتھ نا انصافی کر رہا ہ،تھر پارکر میں ہمیں پینے کیلئے پانی نہیں مل رہا۔ 

یہ بھی پڑھیں :  ایف آئی اےکی کارروائی،جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام، مسافر آف لوڈ