ایف آئی اےکی کارروائی،جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام، مسافر آف لوڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خورشیدرحمانی)قفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے )امیگریشن نےجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئےجعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام بنادی،حکام نے مسافرکو آف لوڈکردیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی نے سعودی عرب جانے والے ایک مسافر کو مشتبہ جعلی ڈرائیونگ لائسنس کے استعمال پر آف لوڈ کر دیا،مسافر ورک ویزا اور پروٹیکٹر کلیئرنس کے ساتھ بطور ڈرائیور سعودی عرب جا رہا تھا۔
دورانِ جانچ پیش کردہ ڈرائیونگ لائسنس مشکوک پایا گیا،لائسنس پر درج شناختی کارڈ نمبر مسافر کے اصل شناختی کارڈ نمبر سے مطابقت نہیں رکھتا تھا جبکہ کیو آر کوڈ سکین کرنے پر کسی نامعلوم شخص کی تفصیلات سامنے آئیں جس سے دستاویز کے جعلی ہونے کا شبہ مزید مضبوط ہو گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران مسافر نے انکشاف کیا کہ اس نے کبھی کسی ڈرائیونگ لائسنس دفتر سے رجوع نہیں کیا تھا اور مذکورہ لائسنس راولپنڈی کے رہائشی ایجنٹ سید امیر شاہ (0314-9519425) نے معاوضے کے عوض تیار کروا کر دیا تھا،مسافر نے مزید بتایا کہ اس کا سعودی عرب کا ورک ویزا ایک اور ایجنٹ، عمیر (0316-5758089)، کے ذریعے حاصل کیا گیا تھا جبکہ پروٹیکٹر کلیئرنس ایم/ایس کلیم اللہ انٹرنیشنل اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ذریعے حاصل کی گئی تھی۔
ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ جعلی دستاویزات کے استعمال اور مشکوک حالات کے پیش نظر مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے معاملہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حسد دل کے امراض، ہائی بلڈ پریشراور ذیابیطس کی طرف لے جا سکتاہے:افتخارٹھاکر