حسد دل کے امراض، ہائی بلڈ پریشراور ذیابیطس کی طرف لے جا سکتاہے:افتخارٹھاکر

دوسروں کی خوشیوں میں خوش ہونا اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہی بہتر طرزِ زندگی ہے

Jun 14, 2026 | 16:25:PM
 حسد دل کے امراض، ہائی بلڈ پریشراور ذیابیطس کی طرف لے جا سکتاہے:افتخارٹھاکر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف کامیڈین اور اداکار افتخار ٹھاکر نے ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے مرض سے متعلق ایک منفرد رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسد اور منفی سوچ بھی اس بیماری کے پھیلاؤ کی بڑی وجوہات میں شامل ہو سکتی ہیں۔
افتخار ٹھاکر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے ایمانی اور بری نیت رکھنے والا شخص حقیقی کامیابی حاصل نہیں کر سکتا۔
افتخارٹھاکرنے کہاکہ  اگرچہ ڈاکٹرز شوگر کی بیماری کو ذہنی دباؤ، پریشانی اور ڈپریشن سے جوڑتے ہیں، تاہم ان کے خیال میں حسد بھی صحت پر گہرے منفی اثرات مرتب کرتا ہے،شاید میں غلط ہوں، لیکن میرے خیال میں ہمارے ملک میں شوگر کے تقریباً 40 فیصد مریض حسد اور دوسروں کی کامیابی سے جلنے کی وجہ سے اس بیماری کا شکار ہوئے ہوں گے۔
افتخار ٹھاکر کے مطابق جب کوئی شخص اپنے بھائی یا کسی دوسرے فرد کی کامیابی سے حسد کرتا ہے، دوسروں کی ترقی پر منفی سوچ رکھتا ہے یا اللّٰہ کی تقسیم پر شکوہ کرتا ہے تو یہ رویے اس کی جسمانی اور ذہنی صحت کو متاثر کرتے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ حسد انسان کو دل کے امراض، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس اور دماغی مسائل کی طرف لے جا سکتی ہے، اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو مختلف نعمتوں اور صلاحیتوں سے نوازا ہے، اس لیے دوسروں کی خوشیوں میں خوش ہونا اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہی بہتر طرزِ زندگی ہے، دنیا کی زندگی عارضی ہے اس لیے انسان کو دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں اور آخرت کی تیاری پر توجہ دینی چاہیے۔