سنیتا آہوجا کی کروڑوں کی جائیداد کا وارث کون؟ حیران کن انکشاف سامنے آگیا

Jun 14, 2026 | 11:33:AM
 سنیتا آہوجا کی کروڑوں کی جائیداد کا وارث کون؟ حیران کن انکشاف سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اپنی جائیداد کے حوالے سے ایک دلچسپ انکشاف کردیا۔
58 سالہ سنیتا آہوجاکی گووندا کے ساتھ شادی کو 39 برس گزر چکے ہیں، ممبئی ایئرپورٹ پر انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام جائیداد اپنے پالتو کتے کے نام کرنے کا سوچ رہی ہیں۔
گفتگو کے دوران جب ان کے بھانجے اور کامیڈین کرشنا ابھیشیک کا ذکر آیا تو سنیتا نے کہا کہ وہ پہلے ہی کامیاب ہے اور مستقبل میں مزید ترقی کرے گا، انہوں نے کرشنا کو اپنے بیٹے جیسا قرار دیتے ہوئے اس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
اس موقع پر وہ میڈیا سے خوشگوار موڈ میں بات کرنے کے بعد اپنے پالتو کتے کو گاڑی کی اگلی نشست پر بٹھاتی ہوئی نظر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:سینئر اداکار غلام محمد المعروف جی ایم80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
واضح  رہے کہ یہ بیان گووندا اور سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق کی افواہوں کے دوران سامنے آیا ہے ،تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق اسے کسی باضابطہ قانونی اعلان کے طور پر نہیں لیا جا رہا۔