سینئر اداکار غلام محمد المعروف جی ایم80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سٹیج، ٹی وی اور فلم کے سینئر اداکار غلام محمد المعروف جی ایم انتقال کر گئے، مرحوم کی عمر 80 برس تھی۔
اداکار غلام محمد کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میانی صاحب قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا,ان کی نماز جنازہ میں شوبز سے وابستہ شخصیات حسن مراد، محمد علی میر، ناصر میر، شاہد عزیز سمیت دیگر نے شرکت کی۔
مرحوم نے تقریباً 50 سال تھیٹر اور اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور 30 سے زائد فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ وہ پاکستان ٹیلی وژن کے متعدد ڈراموں میں بھی اداکاری کر چکے تھے, اداکار غلام محمد کی وفات پر شوبز حلقوں میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کس طرح بڑھے گی؟