دنیا ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کی منتظر ہے: شیری رحمان

Jun 14, 2026 | 09:36:AM
دنیا ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کی منتظر ہے: شیری رحمان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہاہے کہ دنیا ایران اور امریکہ کے درمیان متوقع مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منتظر ہے۔

 چیلنجز، خدشات اور رکاوٹوں کے باوجود پاکستان نے امن کی کوششوں کا دامن نہیں چھوڑا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان نے امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے بھرپور اور مؤثر سفارتی کردار ادا کیا ہے۔

خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے غیر معمولی عزم اور مستقل مزاجی کا مظاہرہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:ایشین گیمز :پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کا اعلان، کھلاڑی پریشان

پیچیدہ اور غیر یقینی حالات میں امن خود بخود قائم نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے مسلسل کوششیں درکار ہوتی ہیں۔

امن تصادم نہیں بلکہ مکالمے، تدبر اور افہام و تفہیم کا نتیجہ ہوتا ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ امریکہ ایران مذاکرات میں  پاکستان کے مثبت کردار کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔