اٹک میں 10سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، لاش قبرستان سے برآمد

Jun 14, 2022 | 18:24:PM
اٹک میں 10سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، لاش قبرستان سے برآمد
کیپشن: متاثرہ لڑکی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اٹک کے علاقے فقیر آباد میں 10 سال کی بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، بچی کی لاش رات گئے قبرستان سے برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق بچی کے والد کے بیان پر ایک ملزم کو شبہے میں گرفتار کرلیا گیا، والد کا کہنا ہے کہ بچی چھٹی کے بعد قاری کو پانی کی بوتل دینے گئی تھی،پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچی کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے،مقتولہ بچی اور شبہے میں گرفتار ملزم کا ڈی این اے حاصل کر لیا گیا۔