بجٹ ہر حال میں آج پیش ہو گا۔حمزہ شہباز

Jun 14, 2022 | 16:46:PM
بجٹ ہر حال میں آج پیش ہو گا۔حمزہ شہباز
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ اسپیکرکی انا بہت بڑھ گئی ہے ختم ہی نہیں ہو رہی ،آج بجٹ بھی پیش ہوگا اور تین ماہ سے جاری کھیل تماشے کا بندوبست بھی ہوگا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اجلاس بلا کر فوری ملتوی کر دیاگیا ،  کبھی میڈیا پر اسمبلی کے دروزے بند کر دیے جاتے ہیں ۔چار مرتبہ اجلاس بلایا گیا اور چند سیکنڈز میں ملتوی کردیا گیا،حمزہ شہباز مسائل کےذمہ دار عمران نیازی اورا سپیکر ہیں،وزیراعلیٰ حمزہ شہباز عمران نیازی اورا سپیکر کی انا بہت بڑھ گئی ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ قوم نے دیکھا کہ جب عدالت عالیہ کے حکم پر ڈپٹی سپیکر نے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کرایا تو  ان پر جان لیوا حملہ کرنے کیلئے غنڈوں کو  کس نے اندر بھیجا، ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ کون  انگوٹھے اٹھا کر شاباش دے رہا تھا، اب آپ تقاضہ کرتے ہیں کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری  کو پیش کریں ، آئی جی اور چیف سیکرٹری کا کیا قصور ہے ؟انہوں نے عدالت کے حکم پر آئین وقانون کی پاسداری کی ۔ قوم نے دیکھا کہ ٹوٹے بازو  کی دھائیاں دینے والے نے اسی بازو سے دھمکیاں بھی دیں ، یہ کون ساکھیل تماشہ لگا ہوا ہے ، میں نے کل کہا کہ میری ذات کا مسئلہ نہیں  بلکہ  12 کروڑ عوام کا معاملہ ہے جو بجٹ کا انتظار کر رہے ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ میں اللہ اور اس کے بعد عوام کو جوابدہ ہوں، میں چاہتا تھا کہ کل جو لوگ  مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں انہیں ریلیف ملے ، انہیں ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ملے ،  ہمارے وزیر   کہتے رہے کہ بجٹ پیش کرنے دیں مگر  آئی جی اور چیف سیکرٹری  کی یاد ستا تی رہی۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق اہم خبر

حمزہ شہبازنے کہا کہ یہ صوبے کے عوام کو بجٹ سے محروم رکھنا چاہتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب ہم ہر صورت آئینی ریلیف والا بجٹ پیش کریں گے،حمزہ شہباز اسپیکر آئین کو پامال کر رہا ہے،حمزہ شہباز ہم ہر آئینی قانونی راستہ اپنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں مزید کتنا اضافہ ہو گا؟