آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

Jun 14, 2022 | 09:09:AM
محکمہ موسمیات, بارش, آندھی, پیشگوئی, پنجاب
کیپشن: کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، تاہم شام یا رات کے دوران ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال اور رحیم یار خان میں گرد آلود ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 خیبرپختونخوا کے میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم شام یا رات کے دوران کوہستان، چترال، دیر، سوات، بونیر، کالام، مردان، ایبٹ آباد اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا، بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ قلات، خضدار، بارکھان اور سبی میں گرد آلود ہوائیں آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔