پی ڈی ایم کے زیراہتمام کراچی میں جلسہ ،سندھ حکومت کی نا اہلیوں کو اجاگر کیا جائے گا

Jun 14, 2021 | 14:54:PM
 پی ڈی ایم کے زیراہتمام کراچی میں جلسہ ،سندھ حکومت کی نا اہلیوں کو اجاگر کیا جائے گا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے زیراہتمام کراچی میں جلسہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کراچی جلسہ میں وفاقی حکومت کے ساتھ سندھ حکومت کی نا اہلیوں کو بھی اجاگر کرے گی، اجلاس میں کراچی جلسہ کے مقام ، وقت اور میزبانی سے متعلق مشاورت ہوگی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سندھ حکومت کی نا اہلیوں اور سندھ کی عوام کے مسائل سے متعلق چارج شیٹ تیار ہوگی۔ پی ڈی ایم کی صوبائی قیادت سندھ حکومت کے خلاف چارج شیٹ تیار کرکے کراچی جلسہ میں پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا: فواد چودھری