دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم’’سردار جی 3‘‘ نے نیاسنگ میل عبورکرلیا

Jul 14, 2025 | 10:24:AM
دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم’’سردار جی 3‘‘ نے نیاسنگ میل عبورکرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں ریلیز نہ ہونے کے باوجود بھارتی پنجابی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم’’سردار جی 3‘‘ نےبزنس کے لحاظ سے ایک نیاسنگ میل عبورکرلیا۔
دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم ’’سردار جی 3 ‘‘نے بھارت میں ریلیز پر پابندی کے باوجود صرف 15 دنوں میں 50 کروڑ روپے کی اوورسیز کمائی کا ہدف عبور کرلیاہے۔


 فلم نے جمعہ کے روز 1.75 لاکھ امریکی ڈالر کا بزنس کیا، جس کے بعد اس کی مجموعی بین الاقوامی آمدن 60 لاکھ ڈالر (تقریباً 51 کروڑ روپے) تک پہنچ گئی ہے، اس طرح’’ سردار جی 3 ‘‘پنجابی سنیما کی تاریخ میں بیرونِ ملک 50 کروڑ سے زائد کمائی کرنے والی دوسری فلم بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:700 بھارتی فلموں کے مشہور ادکار چل بسے
دلجیت دوسانجھ کی ہی فلم ’’جٹ اینڈ جولیٹ 3 ‘‘یہ سنگِ میل عبور کرنے والی پہلی پنجابی فلم تھی اوران کی ہی فلم نے یہ کارنامہ سرانجام دیاہے۔