لیاری گینگ وار رحمان ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتار، بم بنانے کے آلات برآمد

Jul 14, 2023 | 22:05:PM
لیاری گینگ وار رحمان ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتار، بم بنانے کے آلات برآمد
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شہر قائد میں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار رحمان ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی عارف عزیز کے مطابق ملزم سے ایک مشتبہ بیگ بھی برآمد ہوا جس میں بم بنانے میں استعمال ہونے والے آلات، بیٹریاں اور خود ساختہ دیسی بم موجود تھا۔

ایس ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزم بدنامہ زمانہ رحمان ڈکیت کا بیٹا ہے جسے تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے اسنیپ چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیے: گھیلپور کچے میں پولیس کو ایک اور کامیابی مل گئی

ملزم کی شناخت جبران ولد عبد الرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے جو لیاری گینگ وار رحمان ڈکیت گینگ کا سرغنہ ہے۔ 

ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزم پولیس قتل اقدام قتل، پولیس مقابلوں اور دیگر سنگین جرائم میں انتہائی مطلوب تھا جبکہ ملزم سے برآمد ہونیوالے بم کو بم سپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔