لاڑکانہ،ٹریفک حادثے میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق

Jul 14, 2023 | 21:11:PM
لاڑکانہ،ٹریفک حادثے میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں افسوس ناک ٹریفک حادثے میں میاں بیوی اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق رتوڈیرو لاڑکانہ روڈ پر  ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجے   میں موٹر سائیکل سوار رتوڈیرو کے رہائشی میاں بیوی اور بچے سمیت 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

 جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی محمد منظور  کی  بیوی،اس کی بہن منظوراں خاتون  30 سالہ  بیٹا محمد یوسف اور ایک 3 دن کا نومولود بچہ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف آئندہ سماعت تک تادیبی کاروائی نہ کی جائے ، لاہور ہائیکورٹ نے حکم جاری کردیا

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کو نوڈیرو ہسپتال منتقل کردیا گیا،جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔