پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم شخصیت کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان

Jul 14, 2022 | 19:58:PM
پی ٹی آئی،بڑا ،دھچکا، اہم ،شخصیت ،ن لیگ ،حمایت ،اعلان
کیپشن: پی ٹی آئی فلیگ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جھنگ میں انتخابی مہم میں بڑا دھچکا لگا ہے۔ مخدوم فیصل صالح حیات نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مخدوم فیصل صالح حیات نے جھنگ آمد پر پی پی 125 فیصل حیات جبوانہ اور پی پی 127 مہر اسلم بھروانہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور الیکشن مہم میں بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم بھی کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی سیٹ کیے جانے کے بعد 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب 17 جولائی کو ہوگا جب کہ 5 مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ