خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ

Jul 14, 2022 | 19:40:PM
خام ،تیل ،قیمتوں ،بڑی ،کمی ،ریکارڈ
کیپشن: خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ستمبر کیلئے ہونے والے سودوں میں آج برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت 4.05 ڈالر کمی کے بعد 95.52 ڈالر ہوگئی۔

اس کے علاوہ اگست کی ڈیلیوری کیلئے ہونے والے سودوں میں امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 4.67 ڈالر کمی کے بعد 91.63 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری کی تیاری، رانا ثنااللہ کے بیان نے تہلکہ مچادیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں حالیہ کمی کی وجہ امریکی حکومت کی جانب سے شرح سود میں رواں ماہ ممکنہ اضافہ ہے جس سے مہنگائی اور تیل کی طلب میں اضافے کا خدشہ ہے۔