مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے کے مقدمہ میں چھ گواہوں پر  جرح مکمل

Jan 14, 2026 | 19:20:PM
 مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے کے مقدمہ میں چھ گواہوں پر  جرح مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) نو مئی 2023 کو مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے کے مقدمہ میں جیل ٹرائل کی کاروائی ہوئی تو  ملزمان کے وکلاء جرح کیلیے پیش نہیں ہوئے۔اے ٹی سی کورٹ نے سرکاری خرچ پر مقرر وکیل کے زریعے مقدمہ کے چھ گواہان  کے بیانات پر  وکلائے صفائی کی جرح مکمل کروا دی ۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی  کی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نےنو مئی 2023 کو مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے کے مقدمہ کی  آج کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔

 ملزمان کے وکلاء گواہان سے جرح کیلیے پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کے وکلا کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا عدالت نے گواہوں سے جرح مکمل کرنے کیلیے سرکاری خرچ پر وکیل مقرر کر رکھا ہے۔ سرکاری خرچ پر مقرر وکیل نے چھ گواہان سے بیانات پر جرح مکمل کی۔  ملزمان کے وکلاء بار بار موقع دیئے جانے کے باوجود گواہوں پر جرح کرنے کے لئے  پیش نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ ن کا دفتر نذر آتش کرنے کے کیس کی سماعت کل تک ملتوی

گواہوں پر سرکار کے خرچ پر مہیا کئے گئے  وکیل سے جرح مکمل کروانے کے بعد  عدالت نے ٹرائل کی کاروائی کل تک ملتوی کر دی۔

اس  مقدمہ میں تمام 38 سرکاری گواہوں ک یشہادتیں قلمبند ہو چکی ہیں۔  ملزمان کے وکلاء کی گواہان سے بیانات پر جرح باقی تھی۔  اس مقدمہ کا ٹرائل بھی مکمل ہونے کے قریب ہے۔

جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کا کیس

آج ہی کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں ایک گواہ  کا بیان ریکارڈ کیا۔ 

اس کیس کی سیاعت ہوئی تو عدالت میں برضمانت اور زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔  زیر حراست ملزمان ڈاکٹر یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیم، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزم شامل ہیں جنہیں جیل سے عدالت مین پیش کیا گیا۔
پی ٹی آئی  کے رہنماؤں پر کارکنوں  کو نو مئی 2023 کو بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ایران میں کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان ایران فیری سروس کا پہلا سفر موخر