مسلم لیگ ن کا دفتر نذر آتش کرنے کے کیس کی سماعت کل تک ملتوی

Jan 14, 2026 | 19:05:PM
 مسلم لیگ ن کا دفتر نذر آتش کرنے کے کیس کی سماعت کل تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ نو مئی کے دوران ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ نون کے  مرکزی آفس  کو آگ لگا کر جلانے کےکیس میں جیل ٹرائل کی کارروائی کل تک ملتوی کر دی ۔آج مقدمہ کی سماعت ہوئی تو ملزمان کے وکلاء گواہ سے جرح کیلئے پیش نہیں ہوئے ۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی 2023 کو  ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ ن کا دفتر نذر آتش کرنے کے مقدمہ کی  کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔

زیر حراست رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چوہدری سمیت دیگر  ملزموں کو عدالت مین پیش کیا گیا اور ملزموں کی حاضری مکمل کی گئی۔

واقعہ کے چشم دید گواہ بھی اپنے  بیانات پر جرح کیلئے پیش ہوئے جبکہ ملزمان کے وکلاء گواہان سے جرح کیلئے پیش نہیں ہوئے ۔عدالت نے ٹرائل کی کارروائی کل تک ملتوی کر دی ۔

یہ بھی پڑھیئے: ایران میں کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان ایران فیری سروس کا پہلا سفر موخر