ترکیہ نے غیرقانونی طور پر مقیم مزید 18 افغان شہری ڈی پورٹ کردیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )ترکیے نے غیرقانونی طور پر مقیم 18 افغان شہریوں کوگرفتار کرکے ڈی پورٹ کردیا۔
پاکستان،ایران، امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک سے غیر قانونی افغان شہریوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق ترکیے نے رہائشی دستاویزات نہ ہونے پر مزید 18 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے ڈی پورٹیشن سینٹر منتقل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈا پور نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا
گز شتہ سال42 ہزار سے زائد غیرقانونی افغان باشندوں کو ترکیے سے گرفتار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکا سمیت دیگر ممالک افغان شہریوں پرویزے کی پابندیاں عائد کرچکے ہیں۔