دستاویزی ثبوت موجود،ٹی ٹی پی افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کررہی ہے:علی امین
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے تصدیق کی ہے کہ افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے کے واضح دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وہ سابق وزیراعلیٰ کی حیثیت سے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ صوبائی اور وفاقی دونوں حکومتوں کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ تحریکِ طالبان پاکستان افغانستان سے پاکستان اور خصوصاً خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی کارروائیاں کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی حکومت گرے گی یا نہیں؟ برطانوی میڈیا نے بڑا دعویٰ کر دیا
انہوں نے کہا یہ سب افغان حکومت اور تحریکِ طالبان افغانستان کے علم میں ہے اور ان کی حمایت سے ہو رہا ہے۔
خیبر پختونخوا میں پیش آنے والے دہشتگردی کے متعدد واقعات میں افغان شہری ملوث تھے جبکہ دہشتگرد سرگرمیوں کے کئی واقعات میں افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے خیبر پختونخوا کے موجودہ وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ ریاست کو اس دعوے کے حق میں شواہد فراہم کرنے چاہئیں کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔