ایران میں مظاہروں کے باوجود حکومت گرنےکے آثارنہیں: برطانوی میڈیا

Jan 14, 2026 | 10:44:AM
 ایران میں مظاہروں کے باوجود حکومت گرنےکے آثارنہیں: برطانوی میڈیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ ایران میں کرنسی کی قدر میں گراوٹ ، مہنگائی اور مظاہروں کے باوجود حکومت گرنےکے آثارنہیں۔

برطانوی میڈیا نے ایران میں پچھلے ہفتے جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار کے واقعات میں ملوث فسادیوں اور نقصانات کی نئی ویڈیو جاری کی ہیں۔

برطانوی میڈیا نے ایرانی سرکاری میڈیا کے کلپس نشر کیے۔

 یہ بھی پڑھیں:کسانوں کا  انوکھا احتجاج، موٹرویز بند کر دیں

برطانوی میڈیا کے مطابق ایران میں انٹرنیٹ بندش کےسبب یہ ویڈیوز پہلے سامنے نہیں آسکی تھیں جبکہ  ایران نے امریکا اور اسرائیل کو فسادات میں ملوث قرار دیا ہے۔

 برطانوی میڈیا کا کہناہے کہ ایران میں کرنسی کی قدر میں گراوٹ ، مہنگائی اور مظاہروں کے باوجود حکومت گرنےکے آثارنہیں، ایران کی اعلیٰ ترین سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ میں بھی دراڑوں کے کوئی آثار نہیں۔