مظاہرین کو پھانسی دینےکی صورت میں بہت سخت کارروائی کریں گے: ٹرمپ کی ایران کو وارننگ

Jan 14, 2026 | 08:17:AM
مظاہرین کو پھانسی دینےکی صورت میں بہت سخت کارروائی کریں گے: ٹرمپ کی ایران کو وارننگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین کو  پھانسی دینے کی صورت میں ایران کو  سخت کارروائی سے خبردار کردیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو  انٹرویو کے دوران کہا کہ انہیں پھانسیوں کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی لیکن انہوں نے ساتھ ہی  خبردار کیا کہ اگر ایران میں گرفتار مظاہرین کو پھانسی دی جاتی ہے  تو امریکا بہت سخت کارروائی کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایران میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ ایسا ہی جاری ہے لیکن جب ہزاروں لوگوں کو قتل کیا جائے اور پھانسی کی بات ہو تو پھر ان سب کا نتیجہ ایران کے لیے بالکل اچھا نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر نے ایران میں حکومت کے خلاف پُرتشدد مظاہرے کرنے والوں کو بغاوت پر اُکساتے ہوئے کہاکہ ایرانی اداروں کا کنٹرول سنبھال لیں، امریکی مدد جلد پہنچنے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران میں پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ رک گیا، انٹرنیشنل کالز بحال

امریکی صدر نے اپنے شہریوں اور اتحادیوں کو  ایران سے نکلنے کی بھی ہدایت کی۔