جمعیت علماء اسلام نے ملک بھر سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی

Jan 14, 2024 | 20:46:PM
جمعیت علماء اسلام نے ملک بھر سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جمعیت علمائے اسلام نے عام انتخابات 2024ء کیلئے ملک بھر سے امیدواروں کا اعلان کردیا۔

جے یو آئی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کیلئے 122، کے پی کے صوبائی اسمبلی کیلئے 110، بلوچستان اسمبلی کیلئے 51، پنجاب اسمبلی کیلئے 134 جبکہ سندھ اسمبلی کیلئے 52 امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ کارکن یکسوئی کے ساتھ انتخابی مہم میں حصہ لیں اور جے یو آئی 8 فروری کو انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال مخدوش ہونے کے باوجود بھرپور کمپین چلائیں گے اور حق اور سچ کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔