بڑی سیاسی جماعت نے الیکشن کمیشن سے ’’بلے‘‘ کا نشان مانگ لیا

Jan 14, 2024 | 18:58:PM
بڑی سیاسی جماعت نے الیکشن کمیشن سے ’’بلے‘‘ کا نشان مانگ لیا
کیپشن: انتخابی نشانات بیلٹ پیپر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بلے کے انتخابی نشان سے محروم ہونے کے بعد ایک اور جماعت نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ انہیں انتخابی نشان ’’بلا‘‘ الاٹ کیا جائے۔

تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن کو درخواست’’ہم عوام پاکستان پارٹی‘‘ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا کہ 28 دستمبر کو الیکشن کمیشن نے ہمیں  خط لکھا کہ بلے کا کیس زیر سماعت ہے، سپریم کورٹ نے اب پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس نمٹادیا ہے،بلے کے نشان متعلق ہماری درخواست التوا کا شکار ہے،الیکشن کمیشن اب ہمیں بلے کا نشان الاٹ کردے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان ڈار کی والدہ نے انتخابی نشانات کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا،وجہ کیا بنی؟