عثمان ڈار کی والدہ اور بھابھی کو انتخابی نشان الاٹ، ریحانہ ڈار کا چیلنج کرنے کا اعلان

Jan 14, 2024 | 18:20:PM
عثمان ڈار کی والدہ اور بھابھی کو انتخابی نشان الاٹ، ریحانہ ڈار کا چیلنج کرنے کا اعلان
کیپشن: عثمان ڈار کی والدہ اور بھابھی، فائئل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں اشفاق)الیکشن کمیشن نے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیئے ، عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے الگ الگ انتخابی نشان الاٹ ہونے پر چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 71 سے پی ٹی آئی کی امیدوار اور عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈار کو جھولے جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 46 سے ڈرل مشین کا نشان الاٹ کر دیاگیا،اسی طرح پی پی 46 سے پی ٹی آئی امید وار روبا ڈار کو ”کوکو نٹ “کا نشان الاٹ کر دیا۔
وکیل کا کہناتھا کہ ریحانہ امتیاز ڈار کو قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر علیحدہ علیحدہ نشان الاٹ کر کے زیادتی کی گئی ہے، ہم نے آر او کو درخواست دی تھی کہ ریحانہ ڈار کو دونوں حلقوں سے ایک ہی نشان الاٹ کیا جائے،ان کاکہناتھا کہ ایک ہی نشان کیلئے ہائی کورٹ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی پی میں شامل ہونیوالے فیاض الحسن چوہان نے بڑی چال دی،پی ٹی آئی کیلئے جیتنا مشکل ہو گیا