پی پی 17 راولپنڈی؛فیاض الحسن چوہان آزاد حیثیت سے الیکشن لڑینگے

Jan 14, 2024 | 17:56:PM
پی پی 17 راولپنڈی؛فیاض الحسن چوہان آزاد حیثیت سے الیکشن لڑینگے
کیپشن: فیاض الحسن چوہان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راﺅ دلشاد)استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے فیاض الحسن چوہان نے بڑی چال چل دی، پارٹی ٹکٹ کی بجائے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیئے گئے،صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 11سے سابق ڈپٹی سپیکر واثق قیوم عباسی ٹی شرٹ کے انتخابی نشان کیساتھ میدان میں اتریں گے، پی پی 15 سے سابق وزیر قانون راجہ بشارت انتخابی نشان ”بیج “کیساتھ انتخابات میں مقابلہ کرینگے جبکہ پی پی 16 سے پی ٹی آئی کے راجہ ناصر محفوظ کا انتخابی نشان حقہ ہو گا۔
اسی طرح پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 17 سے سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان آزاد حیثیت سے ”ملکہ “کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 54 راولپنڈی؛ ن لیگ نے غلام سرور کیلئے میدان کھلا چھوڑ دیا ، کس سے جوڑ پڑیگا؟بڑا نام سامنے آ گیا