این اے 54 راولپنڈی؛ ن لیگ نے آئی پی پی غلام سرور کیلئے میدان کھلا چھوڑ دیا 

Jan 14, 2024 | 17:43:PM
این اے 54 راولپنڈی؛ ن لیگ نے آئی پی پی غلام سرور کیلئے میدان کھلا چھوڑ دیا 
کیپشن: غلام سرور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راﺅ دلشاد)راولپنڈی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 54 سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد ن لیگ نے میدان کھلا چھوڑ دیا ،این اے 54 سے استحکام پاکستان کے غلام سرور خان عقاب کے انتخابی نشان سے میدان میں اتریں گے ،ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے ڈاکٹر اجمل صابر اور چودھری نثار سے ہو گا۔
تحریک انصاف کے ڈاکٹر اجمل صابر این اے 54 سے پپیتا کے انتخابی نشان سے میدان میں اتریں گے، جبکہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار ”جہاز “کے انتخابی نشان کیساتھ مقابلہ کریں گے۔
اسی طرح قومی اسمبلی کے حلقے این اے 57 سے پی ٹی آئی کی سیمابیہ طاہر ”ملکہ“ کے انتخابی نشان سے الیکشن لڑیں گی،این اے 57 میں پی ٹی آئی کی سیمابیہ طاہر اور ن لیگ کے دانیال چوہدری کے درمیان سخت مقابلے کی امید ہے ۔اسی حلقے سے شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق بھی عوامی مسلم لیگ کے نشان قلم دوات پر الیکشن لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا