سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا  

Jan 14, 2024 | 13:29:PM
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی الیکشن مانیٹرنگ سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھ دیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی الیکشن مانیٹرنگ سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھ دیا۔ 

 خط میں جیکب آباد میں پولیس کے تعاون سے محمد میاں سومرو امیدوار این اے 190 جیکب آباد کے ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔

خط میں پی پی 163، پنجاب سے پی پی پی کے امیدوار محمد فیاض بھٹی کے نشان کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ محمد فیض بھٹی نے 12 جنوری 2024 کو پی پی پی کا ٹکٹ متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروایا۔ انہیں ایک آزاد امیدوار کے طور پر درج کیا گیا اور پی پی پی کے مطلوبہ نشان "تیر" کی بجائے نشان "کیٹل" الاٹ کیا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کا پریس کلبز میں اسپیشل گرانٹ تقسیم

سینیٹر تاج حیدر کا کہنا تھا کہ یہ غیر متوقع تبدیلی انتخابی عمل کی نیک نامی کے بارے میں سنگین خدشات کو جنم دیتی ہے، ہمیں خدشہ ہے کہ یہ پی پی پی کے امیدوار کو کمزور کرنے کی دانستہ کوشش ہو سکتی ہے اور آئندہ انتخابات کی شفافیت پر سمجھوتہ کر سکتی ہے۔

پی پی 163 کے لیے محمد فیاض بھٹی کو "تیر" کے نشان کی درست الاٹمنٹ کو یقینی بنا کر اس بے ضابطگی کو دور کیا جائے۔ اس بات کی چھان بین کرنی چاہیے کہ ایسی خرابی کیسے پیش آئی۔ 

تاج حیدر نے خط میں  چیف الیکشن کمیشن سے درخواست کرتے ہوئے اس پر  قانون کے تحت کارروائی کرنے کی اپیل کردی۔