امریکی سیاستدان اور ان کی اہلیہ پر 6 لاکھ ڈالر رشوت لینے کا الزام عائد

May 04, 2024 | 22:04:PM
امریکی سیاستدان اور ان کی اہلیہ پر 6 لاکھ ڈالر رشوت لینے کا الزام عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)امریکی کانگریس کے رکن ہنری کیولر اور ان کی اہلیہ امیلڈا پر 6 لاکھ ڈالر کی رشوت کے عوض آذر بائیجان اور میکسیکو کے ایک بینک کیلئے خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔دونوں نے عدالت نے ضمانت کرو الی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ ہنری کیولر اور امیلڈا نے آذر بائیجان کی حکومت کی ملکیت والی ایک آئل کمپنی اور میکسیکو میں قائم بینک سے مختلف اوقات میں مجموعی طور پر 6 لاکھ ڈالر حاصل کئے ہیں ، ہنری کیولر اور ان کی اہلیہ پر سازش، مالیاتی فراڈ، وائر فراڈ، منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

 انہوں نے کسی بھی بیرونی ادارے کیلئے نمائندے کا کردار ادا کرنے پر ممانعت کے باوجود نمائندگی کی،ہیوسٹن کی عدالت میں پیش ہونے پر ہنری اور امیلڈا کیولر کی ضمانت منظور کرلی گئی،الزامات ثابت ہونے پر دونوں کو کئی عشروں تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہنا پڑسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ملک میں گندم کا کوئی بحران نہیں، کچھ عناصر حکومت کیلئے مشکلات کھڑی کر رہے ہیں، انوار الحق کاکڑ