کراچی میں انوکھی واردات، چور بچوں کے ڈائپر لوٹ کر فرار

Jan 14, 2023 | 11:24:AM
کراچی میں انوکھی واردات، چور بچوں کے ڈائپر لوٹ کر فرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کی آئے روز نت نئی انوکھی وارداتیں معمول بن گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی سینٹرل کے فیڈرل بی ایریا بلاک 9 دستگیر کے علاقے میں ایک ایسی واردات رپورٹ ہوئی ہے جہاں ڈائپر شاپ سے ایک ملزم بچوں کے ڈائپر کی بوری لیکر فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور، گندے نالے سے 11 سالہ بچے کی لاش برآمد

دکاندار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایک موٹر سائیکل سوار ملزم ڈائپر شاپ پر گاہک بن کر آیا اور کچھ وقت دکان کے باہر کھڑے ہوکر موقع کا انتظار کرتا رہا، جوں ہی دکاندار کی توجہ دوسرے گاہک کی طرف ہوئی تو موٹر سائیکل سوار دکان کے باہر رکھی ہوئی ڈائپر کی بوری اٹھا کر بھاگ نکلا۔

پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔