لاہور: گندے نالے سے 11 سالہ بچے کی لاش برآمد

Jan 14, 2023 | 11:11:AM
لاہور: گندے نالے سے 11 سالہ بچے کی لاش برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر گندے نالے سے 11 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

اطلاع ملتے ہی ریسیکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو گندے نالے سے نکال لیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق 11سالہ بچے کی شناخت حسنین ولد ساجد کے نام سے ہوئی ہے۔ 

بچے کی لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: زمیں پھٹی نا آسماں گرا، سفاک باپ نے 2 بچے سمندر میں پھینک دیے

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ نالے میں کیسے گرا اس کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ زیادتی، قتل سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔