ٹک ٹاک کا شوق۔۔نوجوان نے سیکیورٹی گارڈ کی جان لے لی

Jan 14, 2022 | 14:18:PM
ٹاک ٹاک کا شوق گولی لگنے سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق
کیپشن: ٹک ٹاک کا شوق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)  ٹک ٹاک بنا کر سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنا نئی نسل اور شہرت کے دلدادہ افراد کی من پسند مصروفیت بن چکی ہے ۔ جہاں سوشل میڈیا سماج پر مثبت اثر ڈال رہا ہے تو اسی سوشل میڈیا کے معاشرے پر منفی اثرات بھی پڑرہے ہیں۔

 پاکستان سمیت دنیا بھر  میں  ٹک ٹاک کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ ہر نوجوان اپنی ویڈیوز بناکر مشہور ہونے کے چکر میں پڑا ہوا ہے لیکن اس ٹک ٹاک کےزیادہ استعمال سے بہت سے مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔ رائیونڈ سندراسٹیٹ میں ٹاک بناتے ہوئے سکیورٹی گارڈ فائر لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

 یہ بھی پڑھیں: پرائمری سکول کے بچوں کو بڑی خوشخبری مل گئی
 رائیونڈ سندر اسٹیٹ میں سکیورٹی گارڈ فائر لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ جاں بحق ہونے والے کی شخص کی شناخت حسن خان کے نام سے ہوئی جو وزیرستان کا رہائشی تھا۔

 ٹک ٹاک بنانے والے اسامہ نامی ملزم کو پولیس نےموقع پر گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کرمزید کاروائی کاآغاز کردیا۔ 

 یہ بھی پڑھیں:اومیکرون کا خدشہ۔۔ تعلیمی ادارے بند