اومیکرون کا خدشہ۔۔ تعلیمی ادارے بند

Jan 14, 2022 | 10:09:AM
اومی کروم کے باعث سکول بند
کیپشن: اومی کروم سکول بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی وبا کورونا کے بھارت میں تباہی مچانے کے بعداومیکرون نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے، بھارتی ریاست مہاراشٹر میں 15 فروری تک تعلیمی سرگرمیاں بند کر دی ہیں۔

مہاراشٹر کی ریاستی حکومت نے ایک سرکولر جاری کیا ہے جس میں 8 جنوری کے ریاستی احکامات کا حوالہ دیا گیا ہے۔نئے احکامات کے تحت نیو دہلی سمیت مہاراشٹر کے تمام تعلیمی اداروں کو کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث 15 فروری تک بند کر دیا گیا ہے۔

حکومت نے بورڈ کے امتحانات کے باعث دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کو سخت کورونا احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ نئے سرکولر کے مطابق اساتذہ اپنی محکمہ جاتی سرگرمیاں ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں انجام دیں گے.

یہ بھی پڑھیں:کورونا سے مزید 7افراد جاں بحق۔ ۔۔ مثبت کیسزکی شرح 7 فیصد سے بھی بڑھ گئی

 مہاراشٹرکے ترجمان کا کہنا ہے کہ امتحانات اپنے وقت پر لئے جائیں گے اور تمام سطح کی کلاسوں کے امتحانات کووڈ کے ضابطہ اخلاق کے تحت لئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ  نئی پابندیاں اودھے ٹھاکرے گورنمنٹ نے آج ہی جاری کی ہیں۔

اودھے ٹھاکرے حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام کی جانب سے احتیاطی تدابیر کی سخت خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تھر کا روایتی میلہ شروع

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں سیلونز ، اسپورٹس کمپلیکس ، سوئمننگ پولز، جمنازیم اور دیگر تفریح مقامات کو بند کر دیا گیا ہے۔پوری ریاست میں صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی اجازت ہو گئی، جبکہ سینما ہالز 50 فی صد گنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہو گی.