کورونا سے مزید 7افراد جاں بحق۔ ۔۔ مثبت کیسزکی شرح 7 فیصد سے بھی بڑھ گئی 

Jan 14, 2022 | 09:58:AM
این سی اوسی ، کورونا وائرس
کیپشن: کورونا وائرس

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس کے حملے مزید تیز ہوگئے ۔خطرناک عالمی وبا سے مزید 7افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے مثبت کیسز کی شرح سات فیصد سے بھی تجاوز کرگئی ۔

یہ بھی پڑھیں: عوام عذاب میں مبتلا ۔۔حکومت کو گھر بھیجنے کےلئے جو بھی کرنا پڑے کرناچاہئے۔۔ مریم نواز

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے ۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 48ہزار 449ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3567 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔جبکہ گزشتہ روز اس وبا سے مزید 7 افرادجان کی بازی ہار گئے مثبت کیسز کی شرح 7.36 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم سے تلخ کلامی ۔۔۔پرویز خٹک کا موقف بھی سامنے آگیا