دوہری شہریت والے برطانوی شہریوں کیلئے نیا سخت قانون لاگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)برطانیہ نے دوہری شہریت رکھنے والوں کیلئے نیا قانون لاگو کردیا۔
برطانوی ہوم آفس نے خبردار کیا ہے کہ 25 فروری 2026 کے بعد دوہری شہریت رکھنے والے برطانوی شہری صرف اسی صورت میں برطانیہ داخل ہو سکیں گے جب ان کے پاس برطانوی پاسپورٹ ہوگا بصورتِ دیگر انہیں پرواز، فیری یا ٹرین پر سوار نہیں ہونے دیا جائے گا۔
نئے قوانین کے مطابق تمام مسافروں کے لیے سفری اجازت ضروری ہوگی جس کی فیس 16 پاؤنڈ ہے۔
اگر کوئی شخص اپنے دوسرے ملک کے پاسپورٹ سے سفر کرنا چاہے تو اسے 589 پاؤنڈ کا ’’سرٹیفیکیٹ آف انٹائٹلمنٹ‘‘ لینا ہوگا جسے کئی افراد مہنگا اور غیر منصفانہ قرار دے رہے ہیں۔
ہوم آفس کے مطابق یہ اقدام سفر کو محفوظ اور آسان بنانے کے لیے ہے لیکن کئی خاندان اور یورپی شہری اس فیصلے سے پریشان ہیں کیونکہ نئے قواعد فوری طور پر لاگو ہو رہے ہیں اور دو پاسپورٹ بنوانا مہنگا ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایک دن کی کمی کے بعدسونا مزید مہنگا؛فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
یورپی شہریوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم ’’دی تھری ملین‘ ‘نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ مہنگے سرٹیفیکیٹ کے بجائے سستا اور آسان متبادل نظام بنایا جائے۔