ایک دن کی کمی کے بعدسونا مزید مہنگا؛فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 70ڈالر اضافے کے ساتھ 5ہزار 042ڈالر کی سطح پر آگئی ۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں آج فی تولہ سونے کی قیمت 7ہزار روپے کے اضافے سے 5لاکھ 26ہزار 962روپے کی سطح پر آگئی۔
فی 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 100روپے بڑھ کر 4لاکھ 51ہزار 784روپے کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے4 روزہ عام تعطیل کا اعلان
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 105 روپے کی کمی کے بعد 8ہزار 219روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 90روپے کی کمی کے بعد 7ہزار 046روپے کی سطح پر آگئی۔