مجھے آج تک اپنی پسند کا کردار نہیں ملا:حراسومروکاشکوہ

یقین ہے میرا وقت ضرور آئے گا، موقع ملا تو ڈراموں میں رومانوی کردار نبھانا چاہوں گی

Feb 14, 2025 | 12:28:PM
مجھے آج تک اپنی پسند کا کردار نہیں ملا:حراسومروکاشکوہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ حرا سومرو نے شکوہ کیا ہے کہ انہیں آج تک اپنی پسند کا کردار نہیں ملا۔

حرا سومرو نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں اپنے فنی کیریئر اور ذاتی زندگی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر گفتگوکی۔

ابھرتی ہوئی اداکارہ نے بتایا کہ اداکار ی سے زیادہ مشکل کام وی لاگنگ کرنا ہے،میں نے وی لاگنگ کا آغاز کیا تھا، تاہم تین ویڈیوز بناکر ہی احساس ہوگیا کہ یہ مشکل ترین کام ہے، لہٰذا اسے چھوڑ دیا، زندگی میں بہت سی باتیں ایسی ہوتی ہیں، جنہیں ہم کہنا چاہتے ہیں لیکن کہہ نہیں پاتے۔

حراسومرو نے کہاکہ انہوں نے انڈسٹری میں جس بھی ڈرامے میں کام کیا وہ کبھی فلاپ نہیں ہوا،لوگ عزت تو دیتے ہیں مگر ابھی تک ویسا کام یا کردار نہیں ملا جو دل کے قریب ہو،شاید لوگوں کو ابھی تک مجھ پر اعتبار نہیں،تاہم مجھے یقین ہے کہ میرا وقت ضرور آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سارہ علی خان اور رنویر سنگھ کی نئی فلم کاٹیزرآگیا

انہوں نے اپنی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے غموں کا سامنا رہا ہے کہ اگر آپ کو زندگی میں کہیں پہنچنا ہے تو غم ہونا ضروری ہے،موقع ملا تو رومانوی کردار نبھانا چاہوں گی۔