سارہ علی خان اور رنویر سنگھ کی نئی فلم کاٹیزرآگیا 

دونوں فنکار2018ء میں پہلی بارروہت شیٹی کی فلم سمبامیں ساتھ دکھائی دیئے تھے

Feb 14, 2025 | 11:55:AM
سارہ علی خان اور رنویر سنگھ کی نئی فلم کاٹیزرآگیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان اور رنویر سنگھ  ایک بارپھرایک رومانوی فلم میں  ساتھ نظرآئیں گے۔

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار روہت شیٹی نے انسٹاگرام پر ایک نیا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری دی ہے کہ سارہ علی خان اور رنبیر سنگھ ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ اسکرین شیئر کرنے والے ہیں۔ 

شیئرکئے گئے فلم کے ٹیزر میں سارہ علی خان اور رنویر سنگھ مرکزی کردار میں ہیں اور ایک ساتھ ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں،تاہم رومانوی کامیڈی فلم کا نام ابھی نہیں بتایا گیا۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے"کیا ہوگا پیار؟ یا ہوگی تکرار؟ 2025 کی سب سے بڑی محبت کی کہانی جلد آنے والی ہے۔"

انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے روہت شیٹی نے لکھاکہ ڈرامہ، ایکشن، رومانس، سب ملے گا ایک ہی کہانی میں! 2025 کا سب سے بڑا بلاک بسٹر جلد آرہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ویلنٹائن ڈے پروینا ملک کی تصاویرنے نئی بحث چھیڑدی

واضح رہے کہ روہت شیٹی کی 2018ء میں ریلیز ہونے والی فلم سمبامیں آخری مرتبہ رنویر سنگھ اور سارہ علی خان ایک ساتھ دکھائی دیئے تھے جس کے بعد یہ فلم ان دونوں کی دوسری فلم ہوگی۔