خواجہ سعد رفیق این اے 119سے ضمنی الیکشن لڑیں گے 

Feb 14, 2024 | 15:42:PM
خواجہ سعد رفیق این اے 119سے ضمنی الیکشن لڑیں گے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کومسلم لیگ ن کا این اے 119 سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے مطابق چیف آرگنائزر مریم نواز کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی کے بعد اب وہ این اے 119 کی نشست چھوڑ دیں گی، مریم نواز لاہور سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 159 رکھیں گی۔
مریم نواز کی جیتی ہوئی نشست پر لیگی رہنما سعد رفیق کو ٹکٹ دیا جائے گا۔ سعد رفیق 8 فروری کے عام انتخابات میں این اے 122 سے آزاد امیدوار لطیف کھوسہ سے ہار گئے تھے۔
یاد رہے کہ این اے 119 لاہور سے مریم نواز 83855 ووٹ حاصل کرکے کامیابی سمیٹی تھی۔ ان کے مدِمقابل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق 68376 ووٹ حاصل کرسکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ نو منتخب پارلیمان کا اجلاس کون بلائے گا؟