سینیٹ انتخابات: ملک بھر سے 100 کاغذات نامزدگی جمع 

Feb 14, 2021 | 20:54:PM
سینیٹ انتخابات: ملک بھر سے 100 کاغذات نامزدگی جمع 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سینیٹ انتخابات کیلئے ملک بھر سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک سینیٹ انتخابات کیلئے100 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
سینیٹ انتخابات کیلئے پنجاب میں 17 ، سندھ میں 22 اور خیبرپختونخوا میں 30 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔سینیٹ انتخابات کیلئے بلوچستان میں 25 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 6 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواران کل شام پانچ بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔ الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کی ابتدائی فہرست 16 فروری کو جاری کرے گا۔