ورلڈکپ میں سجدے سے گریز ، بھارتی کرکٹر شامی نےآخر کار خاموشی توڑدی

Dec 14, 2023 | 12:39:PM
ورلڈکپ میں سجدے سے گریز ، بھارتی کرکٹر شامی نےآخر کار خاموشی توڑدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے فاسٹ بولر محمد شامی نے ورلڈکپ میں میچ کے  دوران سجدہ کرتے ہوئے خود کو روکنے کے معاملے پر آخر کار خاموشی توڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں بھارتی کھلاڑی محمد شامی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر قرار پائے جنہوں نے ایونٹ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،سری لنکا کیخلاف میچ میں بھارت ٹیم کو 302 رنز کی بڑی فتح حاصل ہوئی تھی، اس فتح میں شامی کا اہم کردار تھا جنہوں نے اپنی ٹیم کو 5 وکٹیں دلوائیں۔ 

محمدشامی نے پانچویں وکٹ لینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پہلے آسمان کی طرف دیکھ کر شکر ادا کیا اور پھر بیٹھ کر سجدہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اس دوران سجدہ نہ کرسکے اور سجدہ کرنے سے گریز کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر  خیالات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی لمبی چھٹیوں کا اعلان

 بھارتی صحافی  سے ایک تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد شامی نے اس پر ردعمل دیا اور کہا کہ  اپنے کیرئیر میں کبھی بھی 5 وکٹیں لینے کے بعد سجدہ نہیں کیا، پہلے بھی 5 وکٹیں لے چکا ہوں۔

 محمد شامی کا کہنا تھا کہ ’’ مجھے مسلمان اور بھارتی ہونے پر فخر ہے، اگر میں سجدہ کرنا چاہتا تو مجھے کوئی نہیں روک سکتا تھا‘‘۔’’اگر میں سجدہ کرنا چاہتا تو کرتا، اس میں مسئلہ ہی کیا ہے؟ اگر مجھے سجدہ کرنے کیلئے بھی کسی سے اجازت کی ضرورت پڑے تو پھر میں اس ملک میں کیوں رہوں؟‘‘ اگر میں سجدہ کرنا چاہوں تو بھارت میں ہر جگہ سجدہ کرسکتا ہوں ،مسلمان ہوں اور اس پر مجھے فخر ہے۔