تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی لمبی چھٹیوں کا اعلان

Dec 14, 2023 | 09:34:AM
تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی لمبی چھٹیوں کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی لمبی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا،بلوچستان کےسکولز اور کالجز 16 دسمبر سے 75 روز کیلئے بند  رہیں گے۔

محکمہ تعلیم بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق 75 روز تعطیلات کے بعد آئندہ سال یکم مارچ کو یہ تعلیمی ادارے کھلیں گے،بلوچستان کے محکمہ تعلیم کے سیکنڈری اور ہائر ایجوکیشن کے سیکرٹریز کی جانب سے نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ سمیت صوبے کے 18 اضلاع کے سکولز اور کالجز میں موسم سرما کی سالانہ تعطیلات 16دسمبر سے 29 فروری تک ہوں گی۔